آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کیلئے کوئی شرائط عائد نہیں کیں ،وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ،آئی ایم ایف کیساتھ نظرثانی مذاکرات معمول مذاکرات ہیں ، ترجمان

پیر 17 فروری 2020 16:31

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر وضاحتی بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کیلئے کوئی شرائط عائد نہیں کیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ،آئی ایم ایف کیساتھ نظرثانی مذاکرات معمول مذاکرات ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کو حتمی کرنے کیلئے کبھی اضافی دن بھی لگ جاتے ہیں ،آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔وزارت خزانہ نے بتایاکہ چین پاکستان کا قریبی ترین دوست ہے ،آئی ایم ایف پروگرام سے چینی قرض کی ادائیگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔وزارت خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف وفد کیساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ،حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ریفارمز پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :