افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 9 عسکریت پسند ہلاک

پیر 17 فروری 2020 16:31

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار اور صوبہ قندوز میں افغان سکیورٹی فورسز اور عکسریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 9 عسکریت پسند مارے گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ صوبہ تخار ضلع اشکمش کے علاقہ کاتا قاروق میں عکسریت پسندوں کے ایک گروپ نے پیر کی صبح پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس پر افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 عسکریت پسند مارے گئے اور دیگر 3 زخمی ہو گئے جبکہ اس جھڑپ میں 3 شہری بھی زخمی ہوئے۔ صوبائی حکام کے مطابق علاوہ ازیں صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔