پاکستان آگاہی پروگرام،اساتذہ و طلبہ کے مطالعاتی دورے

پیر 17 فروری 2020 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کیتھڈرل سکول سینٹ اینڈ ریوزچرچ کیمپس ایمپریس روڈکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ایولوشن ایجوکیشن سکول سسٹم جلیانہ بحریہ ٹائون کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ شاہراہِ نظریہٴ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہ عالم گیٹ، گورنمنٹ سینٹ فرانسیس ہائی سکول نیوانار کلی، المعراج اسلامک ہائی سکول جاوید نگر،سٹار ہائی سکول کوٹ عبدالمالک کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 366تھی۔