چیئرمین سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

پیر 17 فروری 2020 17:44

چیئرمین سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل اور خود مختار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چیئرمین سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام، تمام فسلطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی، فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی روک تھام، مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلانے اور فلسطینیوں کی امداد اور تکنیکی تعاون سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اس سلسلے میں قرارداد پیش کی جس پر قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے بھی اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔