سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فریقین سے تفصیلات طلب کرلیں

پیر 17 فروری 2020 19:12

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فریقین سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی مین دورکنی بنچ نے شرجیل میمن کو نااہل قرار دینے سے متعلق سماعت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے دوران سماعت درخواست گزار سے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کو کیوں نااہل قرار دیں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن 2008 سے اپنے گوشواروں میں مسلسل جھوٹ بولتے آرہے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن کیوں نہیں جاتی درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے شرجیل میمن کی کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہی نہیں کی اور کاغذات منظور کرلیے،شرجیل میمن نے 150 تولے سونے کی قیمت ایک روپے ظاہر کی، شرجیل میمن نے 470 ایکڑزمین اچانک 2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی،الیکشن کمیشن والے بات ہی نہیں سنتے،اچانک شرجیل میمن کے پاس زمین کہاں سے آگئی،شرجیل میمن کے گوشواروں اور حقیقی اثاثے میں زمین و آسمان کا فرق ہے،شرجیل میمن نے الیکشن کے دوران اپنے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے،شرجیل میمن کے خلاف تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جائیں،الیکشن کمیشن کو شرجیل میمن کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن پاکستان، شرجیل میمن و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے