گندم کی فصل کو دوسرا پانی بوائی کے 80 تا 90 دن بعد یعنی گوبھ کے وقت لگائیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

پیر 17 فروری 2020 20:04

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی بوائی کے 80 تا 90 دن بعد یعنی گوبھ کے وقت لگائیں۔اس وقت سٹہ پودے کے اندر بن کر باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اگراس مر حلے پر پانی نہ دیا جائے یا تاخیر سے دیا جائے تو سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور سٹوں میں دانوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ مختلف اضلاع میں مشاہدہ میںآیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ زرد کنگی کا حملہ پتوں پر ہوتا ہے اور انتہائی شدید حملہ کی صورت میںسٹے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں پوڈر کی صورت پائے جاتے ہیں۔ بھوری کنگی کا حملہ عام طور پر نچلے پتوں سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پتے کے اوپر بھورے رنگ کا زنگ نما پوڈر دکھائی دیتا ہے جبکہ سیاہ کنگی کا حملہ میں پتوں اور تنوں پر بیضوی دھبے نمودار ہوتے ہیںجو کہ شروع میں بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور بعد ازاں ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے اور سائز میں بڑے ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :