وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

پیر 17 فروری 2020 20:04

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ہوگا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔