مغربی کلچر کے پیروکار اپنا قبلہ درست کرلیں،نسیم صادق

پیر 17 فروری 2020 21:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہا ہے کہ مغربی کلچر کے پیروکار اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ حضرت صدیق اکبر کا دین اسلام کو پھیلانے اور دین کی سربلندی میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر نے تمام زندگی حضور اکرم ؓ، ان کے دین اور ان کے لائے ہوئے نظام کے فروغ کے لئے جدوجہد کی ۔نسیم صادق نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق امت میں سے نظام مصطفے نافذ کرنے والے پہلے حکمران تھے زندگی کے آخری سانس تک باطل سے نبرد آزمارہے۔ انہوں نے دیانت امانت صداقت اور شجاعت کے اعلی نمونے قائم کئے۔

متعلقہ عنوان :