اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے الیکشن میں طارق محمود مغل گروپ بلامقابلہ کامیاب

پیر 17 فروری 2020 21:14

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے الیکشن میں طارق محمود مغل گروپ بلامقابلہ کامیاب ،اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین طارق محمود مغل بلامقابلہ کامیابی کے بعد جب اپنے عہدیداروں سینئر نائب صدر لقمان اعظم جٹ ،نائب صدر شاہد غفاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عاصم کے ہمراہ جی ڈی اے ہیڈ آفس گوجرانوالہ پہنچنے پر تو جی ڈی اے ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

نومنتخب عہدیران کو چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل نے اپنے ہاتھوں سے نوٹیفکیشن دیئے اور انہیں مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے نومنتخب چیئرمین طارق محمود مغل نے کہا کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے‘ یاد رہے پنجاب بھر کی تمام اتھارٹیز سی30عہدیداران منتخب ہوئے ہیں جن میں سے چیئرمین طارق محمود مغل، سینئر نائب صدر لقمان اعظم جٹ ،نائب صدر شاہد غفاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عاصم گوجرانوالہ سے منتخب ہوئے ہیں۔