5 اگست کے بعد مودی نے کشمیر پر موقف کھو دیا ، مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لاک ڈائون ہے ،اجہ فہیم کیانی

ایک لاکھ کشمیری و پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے تو دُنیا مسّلہ کشمیر پر توجہ دے گی، پاکستان اپنا موقف مضبوط کرے گا تو مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا Mجب تک پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ مضبوط نہیں کرے گا ،دو ایٹمی قوتیں مد مقابل ہیں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ،صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 17 فروری 2020 22:38

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے 5 اگست کے بعد مودی نے اپنا کشمیر پر موقف کھو دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لاک ڈائون ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں زندگی کے تمام شعبہ جات کے لوگ تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار اداکریں تاکہ مسّلہ کشمیر پر عملاّ کام ہوسکے اوورسیز کشمیری5 اگست کے بعد مکمل فعال ہیں اگر ایک لاکھ کشمیری و پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے تو دُنیا مسّلہ کشمیر پر توجہ دے گی امن کاراستہ سرینگر سے اور آزادی کاراستہ اسلام آباد سے ہوکر جاتا ہے پاکستان اپنا موقف مضبوط کرے گا تو مسّئلہ کشمیر کا حل نکلے گا اقوام عالم اُس وقت تک مسّلہ کشمیر کی طرف نہیں توجہ دیں گے جب تک پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ مضبوط نہیں کرے گا دو ایٹمی قوتیں مد مقابل ہیں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا راجہ مہیم کیانی نے کہاکہ پاکستان کی عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک کو سپورٹ کیا حکومت آزادکشمیر کے پاس دو ملین اوور سیز کشمیری ہیں جنہیں ایک میز پر بٹھا کر بیرون ممالک میں مسّلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنایا ہوا ہے بھارت72 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا آزادی کشمیر کا مقدر ہے جس کو بندق کے زور سے دبایا نہیں جاسکتا ہم حریت رہنما سید علی گیلانی ، میرواعظ ، یاسین ملک کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے نام کر دی انشاء اللہ ان کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہو گا ۔