کراچی، رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن واماکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

پی ایس ایل کے پیشِ نظر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

پیر 17 فروری 2020 20:23

کراچی، رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن واماکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پولیس، کمشنر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپی ایس ایل کے پیشِ نظر کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں گے۔عوام کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع رینجرز کو دیں۔#