پاکستان اور آسٹریلیاء کا زراعت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 17 فروری 2020 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان اور آسٹریلیا نے زراعت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق منگل کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے آسٹریلوی مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق ( اے سی آئی اے آر)کے سربراہ پروفیسر انڈریو کیمپبیل کی ملاقات کے دوران پایا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین زراعت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پروفیسر انڈریو کیمپبیل نے آسٹریلیا کیجانب سے پاکستان کی آبی تحقیق و تحفظ میں بھی مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری اینا ڈائوسن بھی موجود تھے۔