اسلامی کانفرنس تنظیم نے مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

پیر 17 فروری 2020 22:25

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) نے مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں 9 فوجیوں سمیت 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد نے مالی کی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ کی انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی انتہا پسند اور تشدد کے خاتمہ کے لئے او آئی سی کے موئقف کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :