مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری کا سانحہ کوئٹہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 18 فروری 2020 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے سانحہ کوئٹہ پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ کوئٹہ پر گہرے رنج و غم اور مزمت کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو پکڑ کران کو نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ واقعہ ملک وملت کے خلاف کسی گہری سازش کا شاخسانہ ہے اس لیے اس پر آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کرسانحہ کے پس پردہ اسباب و عوامل سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور اس سانحہ کے ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے،وفاق المدارس کے قائدین نے شہداء کے خاندانوں اور اہلسنت والجماعت کی قیادت سے تعزیت کا اظہارہوئے ملک بھر کی مساجد و مدارس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائوں کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :