کرونا وائرس، چین کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ

منگل 18 فروری 2020 00:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرجانے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زٴْو کے سکولوں میں کلاسز 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کے باعث ایلمنٹری اور جونئیر ہائی سکولوں کے طلباء کے لیے آن لائن تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اساتذہ آن لائن ویڈیوز کے ذریعہ مختلف مضامین کی تعلیم دیتے ہیں جبکہ طلباء کو وائرس سے بچائو کی مسلسل ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :