موجودہ حکومت مہنگائی پرکا فی حد تک کنٹرول کر چکی ہے، اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی ، میا ںمحمود الرشید

منگل 18 فروری 2020 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب کے وزیر برائے ہائوسنگ میا ںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی پرکا فی حد تک کنٹرول کر چکی ہے کچھ دنوں تک اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی، مافیا زاور ذخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے مسائل سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اورغریب عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیراعظم ہمیشہ ہر چیلنج سے نمٹے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔