سعودی شہری کی غیر ملکی اہلیہ گزارا الاؤنس سے استفادہ کر سکتی ہے

منگل 18 فروری 2020 09:20

سعودی شہری کی غیر ملکی اہلیہ گزارا الاؤنس سے استفادہ کر سکتی ہے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سعودی شہریوں کو ملنے والے گزارہ الاؤنس ( سیٹزن اکائونٹ پروگرام) مقامی شہری کی غیرملکی اہلیہ اور والدہ بھی مستفید ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کا کہناہے اگر پروگرام میں بنیادی طور پر رجسٹرڈ سعودی شہری کی والدہ یا اہلیہ غیر مکی ہیں تو وہ بھی بلواسطہ طور پر منصوبے سے مستفید ہوسکتی ہیں تاہم سعودی شہری کی غیر ملکی اہلیہ یا والدہ براہ راست گزارہ الاؤنس میں رجسٹرنہیں ہوسکتی۔

واضح رہے سعودی عرب میں 3 برس قبل سعودی شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس کے عنوان سے پروگرام جاری کیا گیا تھا جسے عربی میں ’حساب المواطن‘ کا نام دیا گیا۔گزارالاؤنس کے تحت جاری پروگرام میں سعودی شہریوں کو بجلی کے بل اور پٹرول قیمتوں میں اضافہ کے بعد خصوصی امدادی الاؤنس جاری کرنے کے لیے شاہی احکامات صادر کئے گئے تھے۔