سعودی عرب دنیا کے 10پرکشش ممالک کی فہرست میں شامل

منگل 18 فروری 2020 09:35

سعودی عرب دنیا کے 10پرکشش ممالک کی فہرست میں شامل
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب دنیا کے دس پرکشش ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔2020ء کے دوران سعودی عرب مختلف تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نمایاں ترین ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی بنک نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کو دنیا کے دس پرکشش ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ سعودی عرب دبئی کا طاقتور حریف بننے جارہا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں سعودی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کی بدولت کمپنیاں دبئی سے سعودی عرب منتقل ہونے لگی ہیں۔ کئی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کا آغاز ہی سعودی عرب سے کیا ہے۔