ترکی، فوجی قافلہ ادلب روانہ

منگل 18 فروری 2020 09:35

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ترک مسلح افواج نے شام کے شہر ادلب میں اپنی مانیٹرنگ چوکیوں کے لئے ہووِٹزرز، ٹینکوں، ایمونیشن اور بکتر بند گاڑیوں کی کمک روانہ کر دی۔

(جاری ہے)

یہ کمک ترک مسلح افواج کی مختلف یونٹوں سے اور ادلب میں موجود یونٹوںکی مدد کے زیرِ مقصد روانہ کی گئی ہے۔ہووِٹزر، ٹینکوں، ایمونیشن اور بکتر بند گاڑیوں کا 150 وہیکل پر مشتمل کانوائے ضلع حطائے کی تحصیل ریحانلی پہنچ گیا ہے۔قافلے کو ادلب کی مانیٹرنگ چوکیوں تک پہنچانے کے لئے سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ سرحدی یونٹوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔