ْکورونا وائرس کی وباء کے عالمی خطر ے کے درجے میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، عالمی ادارہ صحت

منگل 18 فروری 2020 10:15

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھنوم نے کہا کہ چین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نوول کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے عالمی ادارہ صحت موجودہ نتائج کو برقرار رکھے گا یعنی نوول کرونا وائرس نمونیا عالمی سطح پر وبائی بیماری نہیں اور عالمی سطح پر وباء کے خطر ے کی درجہ بندی کو نہیں بڑھایا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے تحت ہنگامی صحت عامہ پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے کہا کہ چین کے باہر دوسرے علاقوں میں کورونا وائرس کی کمیونٹیز میں وباء نہیں دیکھی گئی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی نمایاں منتقلی دیکھنے میں آئی ہے۔اس وقت عالمی ادارہ صحت کے ماہرین پر مشتمل گروپ چین پہنچ چکا ہے اور وہ چین کے ساتھ مل کر اس پر تحقیقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :