شام میں روس اور ترک فوج کی مشترکہ گشت

منگل 18 فروری 2020 10:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) روس کی فوج نے ترکی کے ساتھ مل کر مشترکہ طور سے شامی شہر حلب، حسکہ اور رقا میں گشت کی۔ روسی وزارت دفاع سینٹر کے ایڈمرل اولیگ زراولیو نے کہا ہے کہ حسکہ میں روس اور ترکی کی فوج نے مشترکہ طورپر گشت کی۔

(جاری ہے)

روسی فوجی پولیس نے حلب اور رقا صوبوں میں گشت کے ساتھ ساتھ ایک ہوائی سروے بھی کیا۔ زراولیو نے کہا کہ تمام گشت بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے منصوبہ کے مطابق مکمل کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں روس کی وزارت دفاع نے حلب اور حسکہ میں 206 شامی شہریوں کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :