ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر بم دھماکہ

دھماکہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 11:35

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی مامور پولیس موبائل پر بم حملہ ہواہے۔حملہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پیش آیا جہاں پولیو ورکر اپنا کام کرنے میں مصروف تھے۔پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر موجود اپولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے بعد ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ دو زخمی ہیں۔

دھماکے کی اطلاعات ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ابھی تک دھماکے کی شدت کے بارے میں پتہ نہیں لگایا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جار ی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا تھا، دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ اور پریس کلب کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا شارع اقبال پر ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جب ہوا تو دھماکے کی جگہ کے قریب احتجاج مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے عمارتیں لرز گئیں، جبکہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں بھگڈر مچ گئی۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ نشانہ ریلی کے شرکاء تھے۔ ریلی کے شرکاء کو سکیورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا ہواتھا۔ ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا جس کو پولیس نے روک لیا اور آگے نہیں جانے دیا، حملہ آور ریلی میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن پولیس نے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اسی طرح وزیرداخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ آج ایک اور ایسا واقع پیش آیا ہے جس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک اہلکار زخمی جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔