Live Updates

اپوزیشن اصل میں فیس سیونگ کیلئے تدبیریں کر رہی ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

سازشوں کی بجائے ملک کی بہتری کیلئے تجاویز دیں‘ مرکزی رہنماپی ٹی آئی

منگل 18 فروری 2020 11:58

اپوزیشن اصل میں فیس سیونگ کیلئے تدبیریں کر رہی ہے‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیںسیاسی طو رپر بیروزگار ہیں ،بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں کو کبھی ملک اوراس کے بد حال عوام کیلئے اکٹھے بیٹھنے اورسوچ بچار کرنے کا خیال نہیں آیا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔ سابقہ حکمران اپنی طرف سے تو ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کر گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے آنے والے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں بہتری کی جانب پیشرفت کی جارہی ہے ۔اپوزیشن اصل میں فیس سیونگ کے لئے تدبیریں کر رہی ہے ،انہیں پیشکش کرتے ہیں کہ سازشیں کرنے کی بجائے ملک کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز دیں جنہیں زیر غور لایا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات