امریکہ نے بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی سے افغانستان معاملات میں کردارادا کروانا چاہتے ہیں،لیکن مودی نے انکار کر دیا ہے، صابر شاکر

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 12:03

امریکہ نے بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) امریکہ نے بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔امریکہ بھارت سے افغانستان معاملات میں کردار ادا کروانا چاہتا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے انکار کر دیا گیا ہے۔اسی پر خبر دیتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں تجزیہ نگار صابر شاکر نے بتایا ہے کہ امریکہ  نے بھارت کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت نے امریکہ کی بات نہیں مانی۔صابر شاکر نے بتایا ہے  کہ امریکہ نے بھارت کو کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ افغانستان معاملات میں اپنا کردار ادا اکریں، لیکن بھارت نے اس بات پر امریکہ کو انکار کر دیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو جو  رعایتیں دی گئی تھیں انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو امریکہ کی جانب سے تجارتی میدان میں کچھ رعائتیں دی گئی تھیں جو کہ اب امریکہ کی جانب سے ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تجزیہ نگار نے مزیدبتایا ہے کہ امریکہ نے بھارت کے لئے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔امریکہ نے بھارت کو دیا گیا 26 کروڑ امریکی ڈالر کا ٹرف ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کو تجارتی اور مالی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ رواں مہینے میں ہی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کا دورہ کرنا ہے، ممکنہ طور پر 24 فروری کو امریکی صدر بھارت کا دورہ کریں گے۔لیکن دورے سے قبل تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبر دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جبکہ دوسری جانب 26 کروڑ امریکی ڈالر کا ٹرف بھی ختم کر دیا ہے۔