شمال مشرقی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 9 لاکھ افراد بے گھر ، اقوام متحدہ

منگل 18 فروری 2020 12:21

شمال مشرقی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 9 لاکھ افراد بے گھر ، اقوام ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) شامی فوج اور ملیشیا کی جانب سے شمالی شام کے حلب شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں محاذ آرائی خوفناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ برس دسمبر سے جاری اس آپریشن میں اب تک 9 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے ایک بیان میں کہا کہ یکم دسمبر سے اب تک شمال مشرقی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 9 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ان میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بتایا کہ بے گھر ہونے والے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں کیونکہ مہاجرین کے کیمپ انھیں رہائش فراہم نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مائیں اپنے بچوں کو گرمانے کے لیے پلاسٹک جلاتی ہیں جبکہ کئی نوزائیدہ اور کم سن بچے سردی سے مر جاتے ہیں۔بین الاقوامی عہدے دار نے شمال مغربی شام میں ہونے والے تشدد کو اندھا دھندکارروائی قرار دیا اور تباہی کو روکنے کے لیے جنگ بندی کو واحد آپشن قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں نقل مکانی کرنے والے شامیوںکی تعداد 8 لاکھ بتائی تھی۔

متعلقہ عنوان :