جاپان میں کورونا وائرس کے شکار تفریحی جہاز کے 328 امریکی مسافروں کی وطن واپسی

منگل 18 فروری 2020 12:32

جاپان میں کورونا وائرس کے شکار تفریحی جہاز کے 328 امریکی مسافروں کی وطن ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) جاپان میں کورونا وائرس کے شکار تفریحی جہاز ڈائمنڈ پرنسس میں پھنس جانے والے 328 امریکی دو طیاروں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان میں سے وہ 14 افراد بھی شامل تھے جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔امریکہ کے محکمہ خارجہ اور محکمہ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی مسافروں کو دو طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا گیا۔

وائرس کے متاثرین میں علامات ختم ہو چکی تھیں اس لیے جاپانی حکام نے انھیں سفر کے قابل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

انھیں طیارے میں دوسرے مسافروں سے الگ رکھا گیا۔ایک طیارہ اتوار کی شب فیئرفیلڈ اور دوسرا پیر کی صبح سان انتونیو پہنچا۔ تمام مسافر آئندہ پندرہ دن قرنطینہ میں رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انھیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔کچھ لوگ جہاز پر بھی قرنطینہ جیسی صورت حال کا شکار تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگ چار ہفتوں تک دنیا سے کٹے رہنے پر مجبور ہوئے۔ لیکن بیشتر مسافر خوش تھے کہ وہ وطن واپس پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ڈائمنڈ پرنسس کے عملے اور مسافروں میں مزید 99 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 454 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :