پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان سوشل سیکیورٹی کے معاہدہ ہو گیا ہے

ملائیشیاء میں مقیم 82 ہزار پاکستانیوں کی نیشنل سیکیورٹی میں رجسٹریشن ہو گی جس کے بعد انہیں ایک سرکاری نمبر دیا جائے گا اورہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، صابر شاکر

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 12:23

پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان سوشل سیکیورٹی کے معاہدہ ہو گیا ہے
اسلام آباد(اردوپوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) پاکستان اور ملائیشیاء کئے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ملائیشیاء میں موجود پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیں گی جو ملائیشیاء اپنے شہریوں کو فراہم کرتا ہے۔اسی موضوع پر خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیاء کا دورہ پاکستان کے لئے ایک کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ملائیشیاء میں مقیم 82 ہزار پاکستانیو ں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ملائیشیاء کے شہریوں کو دی جاتی ہیں۔تمام پاکستانیوں کی نیشنل سیکیورٹی میں رجسٹریشن ہو گی جس کے بعد انہیں ایک سرکاری نمبر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس کا فائدہ انہیں یہ ہو گا کہ وہ کسی بھی ملائیشیاء کے رہائشی کی طرح وہ تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جن سے ان کے لئے وہاں زندگی گزارنا بہت آسان ہو جائے گا۔

صابر شاکر نے اپنی ویڈیو میں یہی بتایا ہے کہ اس معاہدے کے تحت پاکستانیوں کو ملائیشیاء میں رہتے ہوئے سیاسی، قانونی او ر سماجی حقوق حاصل ہو ں گے۔اس کے علاوہ زخمی یا بیمار ہونے کی صور ت میں ان کو ریاست کی جانب سے میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور فوت ہو جانے کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنی زندگی با آسانی گزار سکیں۔واضح رہے کہ یہ تمام معاملات عمران خان کے ملائیشیاء دورے کے بعد سامنے آئے ہیں جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنا کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :