برطانیہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 4 افراد ہلاک، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

منگل 18 فروری 2020 13:03

برطانیہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 4 افراد ہلاک، ہزاروں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت برطانیہ کے اکثر شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں امبر وارننگ اور ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔

یارکشائر میں ہنگامی صورتحال کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ رائل ائیر فورس کے ہیلی کاپٹرز سیلابی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ طوفان کے باعث برطانیہ میں ریلوے اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔