کو ئٹہ دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے‘میاں عامر رزاق

قوم اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائے‘صدرپیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن

منگل 18 فروری 2020 13:03

کو ئٹہ دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے‘میاں عامر رزاق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ کو ئٹہ دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، ظالموں نے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا ، دہشتگردوں کو سبق ملے گا،پولیس کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی،قوم اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ظالموں نے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا ہے، دہشت گردوں کو ضرور سبق ملے گا،امن و امان کی صورتحال کو کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے، پولیس کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :