زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی‘ مڈل مین کے گودام پر چھاپہ‘ 550 بوری چینی برآمد

منگل 18 فروری 2020 13:07

زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی‘ مڈل مین کے گودام پر چھاپہ‘ 550 بوری چینی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) حکومت کی ہدایت پر زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار کر 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی اور ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار زخیرہ کی گئی 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی اور زخیرہ اندوز کو 50000 روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ جبکہ ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :