چین کا نیوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مخصوص امریکی طبی آلات کی درآمد پر محصولات ختم کرنے کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 13:12

چین کا نیوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مخصوص امریکی طبی آلات کی درآمد ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) چین نے نیوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مخصوص امریکی طبی آلات کی درآمد پر 2 مارچ سے محصولات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کونسل کے محصولات کمیشن کے بیان کے مطابق ملک میں نیوکورونا وائرس سے 72 ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 18 سو سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں جس کی روک تھام کے لیے امریکا سے مخصوص طبی آلات کی درآمد کی ضرورت ہے جن پر درآمدی محصول 2 مارچ سے ختم کردیا جائے گا، جن مصنوعات پر درآمدی محصول ختم کیا جارہا ہے ان میں مریض کا مانیٹر، بلڈ ٹرانسفیوژن اور بلڈ پریشر جانچنے کے آلات شامل ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد چینی صارفین کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اس حوالے سے چین میں موجود فرموں کی درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی طبی آلات کی درآمد پر محصول کی چھوٹ صرف محدود عرصے کے لیے حاصل ہوگی۔