ملک اس وقت تک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتاجب تک کاشتکاروںکوان کی محنت کاصحیح پھل نہیں مل جاتا ،حکومت معاشی ترقی کیلئے کسانوںکوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ، صدر پاکستان کسان بورڈکی اپیل

منگل 18 فروری 2020 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان کسان بورڈفیصل آباد کے صدر میاں ریحان الحق نے کہاہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا55 سے 60فیصدحصہ زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے لہٰذازرعی ، اقتصادی ، معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کسانوںکوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی گھروںکی دہلیز پرفراہم کی جائیں تاکہ ملک میں غذائی اجناس کی بھرپور پیداوار کے ذریعے خودکفالت کاخواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

میڈیاسے بات چیت کے دورا ن انہوںنے کہاکہ کاشتکاروںکودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جانے چاہئیںاور وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے کسانوںکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت تک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتاجب تک کاشتکاروںکوان کی محنت کاصحیح پھل نہیںمل جاتا۔

انہوںنے کہاکہ آڑھتی اونے پونے داموں فصلیں خریدکرمہنگے داموںفروخت کرتے ہیں جس سے کسانوںکی لاگت بھی پوری نہیں ہورہی۔انہوںنے کہاکہ شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اسلئے اسے نظراندازنہیں کیاجاسکتاجبکہ کاشتکاروںکی خوشحالی میں ہی ملک وقوم کی ترقی کاراز مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے حصے کے دریائوںپرڈیم تعمیرکرکے پانی چوری کرنے میںمصروف ہے جس سے وہ اپنے کاشتکاروںکوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میںکامیاب ہوچکا ہے لیکن اگر کالاباغ ڈیم بنالیاجاتاتوآج ملک میں توانائی کابحران نہ ہوتااور60لاکھ ایکٹرمزیداراضی کوقابل کاشت بناتے ہوئے ہزاروںبیروزگاروں کوروزگارمیسرہوتا مگربدقسمتی سے سوچی سمجھی سازش اورمخصوص ایجنڈے کے تحت کالاباغ ڈیم کے منصوبے کومتنازع بنادیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میںمزیدکوئی بڑاڈیم تعمیرنہ ہوجس سے لوڈشیڈنگ کم اورپانی کی ضرورت پوری ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستانی حصے کے دریائوںپر تیزی سے ڈیم تعمیرکررہاہے تاکہ پاکستان کومکمل طورپربنجربنایاجاسکے لہٰذاضرورت اس امرکی ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کودنیاکے سامنے لایاجائے اور ملک میںبڑے ڈیم فی الفوربغیرکسی دبائوکے تعمیرکئے جائیں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت بھی ۔

انہوںنے کہاکہ نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی بھی ملک میںجاری توانائی کابحران ختم کرنے کیلئے ناکافی ہے لہٰذا حکومت متعلقہ افراد کے تحفظات دور کرکے وسیع مقدار میں سستی ترین بجلی کے حصول کیلئے جلد کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی یقینی بنائے۔