پی آئی اے میں بھرتیاں ، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ علی ا رشد اور توفیق احمد کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نے طلب کر لیا

منگل 18 فروری 2020 13:51

پی آئی اے میں بھرتیاں ، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ علی ا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ علی ا رشد اور توفیق احمد کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نے طلب کر لیا ۔ منگل کو پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی مستقل استثنیٰ کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔سابق سیکرٹری محمد عرفان الہی، مشرف رسول سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ علی ا رشد اور توفیق احمد کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نے طلب کر لیا ۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی کر دی گئی