ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 107 واں ایڈیشن 27 جون سے شروع ہوگا

منگل 18 فروری 2020 13:57

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 107 واں ایڈیشن 27 جون سے شروع ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 107واں ایڈیشن 27 جون سے فرانس کے ساتویں مشہور شہر نیس میں شروع ہوگا۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب فرانس کا شہر نیس ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی میزبانی کریگا، سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3.470 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔

(جاری ہے)

ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 27 جون سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 19 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں سلوانین سائیکل سوار پریموز روگلیک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947ء میں ہوا جو بیلجیئم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :