ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 28 اپریل سے شروع ہو گی

منگل 18 فروری 2020 13:57

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 28 اپریل سے شروع ہو گی
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 74 واں ایڈیشن 28 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 6 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 683.1 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 28 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 3 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں سلوانین سائیکل سوار پریموز روگلیک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947ء میں ہوا جو بیلجیئم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :