پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 18 فروری 2020 13:57

پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
پورٹوریکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ پہلی بار 2008ء میں کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کوکو بیچ گالف کورس پر کھیلا جاتا ہے اس سے قبل یہ ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب پورٹو ریکو میں کھیلا جاتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالف کھلاڑی مارٹن ٹرینر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 30 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :