بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چینی، گھی اور آٹے سمیت دیگرشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی یوٹیلٹی سٹور کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 18 فروری 2020 13:57

بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چینی، گھی اور آٹے سمیت ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یوٹیلٹی سٹورزپرچینی بلیک میں فروخت ہونے کی شکایت پرتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اچانک دورے کے دوران یوٹیلٹی سٹورزپردستیاب سبسڈائزڈ اشیاء کا معیاربھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چینی، گھی اور آٹے سمیت دیگرشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلی نے گلگت شہر کا بھی دورہ کیا۔ مختلف دکانوں میں اشیاء خوردنوش کے نرخ چیک کئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ماہانہ بنیادوں پر اشیاء کی ریسٹ لسٹ جاری کی جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ بازاروںسے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے دکانداروں سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ نے کیپٹل ہسپتال گلگت (ڈی ایچ کیو ہسپتال) میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کی عیادت کی اور مریضوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹراما سنٹر کے کام میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کا کام مقررہ مدت میں ہرصورت مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کیپٹل ہسپتال گلگت سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں کوبھرپور وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

بہت جلد خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے شاہراہوں کی پختگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں شاہراہوں کی پختگیکا کام پیور مشین کے ذریعے مارچ سے شروع کیا جائے۔ نئی شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے سیکشن فور جلد از جلد کیا جائے۔ شاہراہوں کی میٹلنگ اور دیگر جاری منصوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس محکمہ تعمیرات کو مکمل معاونت فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی اور ایکسین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہفتہ واراجلاس منعقد کریں تاکہ اداروں کے مابین کوآرڈینشن کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر اور ایکسین کو ہدایت کی ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کو شاہراہوں کی میٹلنگ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :