ڈاکٹروں کی جولین اسانج پرحراستی نظربندی کے دوران تشدد پرتنقید

منگل 18 فروری 2020 14:31

ڈاکٹروں کی جولین اسانج پرحراستی نظربندی کے دوران تشدد پرتنقید
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے وکی لیکس کے زیر حراست بانی جولین اسانج کو فوری طور پر بہتر سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 120 ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے ایک خط میں لکھا ہے کہ اسانج کو نفسیاتی اذیت پہنچانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات مہیا کرنے میں بھی غفلت برتی جا رہی ہے۔ یہ خط طبی شعبے کے جریدے دی لینسٹ نے شائع کیا ہے۔ اسانج اپریل 2019ء سے بیلمارش کے انتہائی سخت انتظامات والی جیل میں ہیں۔ اس خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسانج اپنی کوٹھری میں ہلاک بھی کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :