ناکام فوجی بغاوت، ترک استغاثہ نے مزید افراد کی گرفتاری کے ورانٹس جاری کر دیئے

منگل 18 فروری 2020 14:31

ناکام فوجی بغاوت، ترک استغاثہ نے مزید افراد کی گرفتاری کے ورانٹس جاری ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ترک دفتر استغاثہ نے 695 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات دیئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اناطولیہ نے بتایا کہ جلا وطن مبلغ فتح اللہ گولن سے رابطوں کے شبے میں ان افراد کے وارنٹس جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں 157 فوجی افسران اور وزارت انصاف کے کچھ ملازمین بھی شامل ہیں۔ترکحکومت 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری گولن پر عائد کرتی ہے۔ اس دوران تقریباً ڈھائی سو افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :