مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

فلائٹ نمبر جی ایٹ802 حیدرآباد سے بنگلور جا رہی تھی لیکن ٹیک آف کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 14:05

مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
بھارت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) بھارتی ریاست گجرات میں احمدآباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد طیارے کو ٹیک آف ہونے سے روک دیا گیا اور مسافروں کو طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلائٹ نمبرجی ایٹ802 حیدرآباد سے بنگلور جا رہی تھی ۔جب طیارہ ٹیک آف کرنے لگا تو اس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔

حکام نے فوری کارروآئی کرتے ہوئے جہاز کو ٹیک آف ہونے سے روک دیا اور تمام مسافروں کی جان بچاتے ہوئے انہیں جہاز سے صحیح حالت میں نکال لیا۔طیارہ کمپنی کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ بالکل درست حالت میں موجود تھا۔ٹیک آف کے عمل کے دوران کوئی چیز طیاے سے ٹکرائی جس کے وجہ سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی مسافر کو نقصان نہیں ہوا، تمام لوگ محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ پیغام کے مطابق آگ بھڑکنے کے کچھ دیر بعد ہی حکام کو اس بات کا اندازہ ہو گیا اور انہو ں نے پائیلٹ کو جہاز اڑانے سے روک دیا۔جہاز کے عملے نے فوری کارروآئی کرتے ہوئے مسافروں کو ان کے سامان سمیت دوبارہ ہوائی اڈے پر اتار دیا تا کہ کسی بھی قسم سے نقصان سے بچا جا سکے۔ترجمان نے مزید بات کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ طیارے کو رن وے سے اتار دیا گیا ہے جس کے بعد تمام مسافروں کو کسی دوسری پرواز کے ذریعے بھیج دیا جائے گا جبکہ مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور ان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملی۔

یاد رہے کہ یہ واقع بھارتی ریاست گجرات میں احمدآباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد طیارے کو ٹیک آف ہونے سے روک دیا گیا اور مسافروں کو طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلائٹ نمبرجی ایٹ802 حیدرآباد سے بنگلور جا رہی تھی ۔جب طیارہ ٹیک آف کرنے لگا تو اس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔حکام نے فوری کارروآئی کرتے ہوئے جہاز کو ٹیک آف ہونے سے روک دیا اور تمام مسافروں کی جان بچاتے ہوئے انہیں جہاز سے صحیح حالت میں نکال لیا

متعلقہ عنوان :