نیب نے (ن )لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 18 فروری 2020 14:49

نیب نے (ن )لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) نیب نے (ن )لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ منگل کو نیب نے (ن )لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا،ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے نیب لاہور بیورو میاں جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کرسکا، درخواست میں کہاگیاکہ لاہورہائیکورٹ کا حکم نیب بیورو کی انکوائری میں مداخلت ہے۔ضمانت منسوخی درخواست میں میاں جاوید لطیف، ان کی والدہ، بیٹے اور چار بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزمان پر آمدنی سے زائد اثاثاجات بنانے کا الزام ہے۔