چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے

منگل 18 فروری 2020 14:49

چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ،ٹاسک فورس ممبران نے ووہان میں 4 یونیورسٹیز کا دورہ کر کے طلبہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے نے کہاکہ یونیورسٹی کے تمام طلبہ صحت مند اور محفوظ ہیں،ووہان میں ایمرجنسی کے پہلے دن سے ہی پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے رابطے میں ہے۔پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق سفارتخانہ نے ووہان میں پاکستانی طالب علموں سے ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سیبات چیت کیلئے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق چینی حکومت نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود اور حفاظت کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔پاکستانی سفارتخانہ نے بتایاکہ چینی حکومت نے پاکستانی طلبا کو خوراک اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔