فروغ نسیم کی وزیر خارجہ شاہ محمودسے ملاقات ،

کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر نے کے ا قدامات پر تبادلہ خیال

منگل 18 فروری 2020 14:49

فروغ نسیم کی وزیر خارجہ شاہ محمودسے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر نے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری اور سیکٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔