میڈیا لوگوں تک اسلام بارے آگاہی پھیلانے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے، حمزہ علی عباسی

منگل 18 فروری 2020 15:11

میڈیا لوگوں تک اسلام بارے آگاہی پھیلانے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سابق اداکار حمزہ علی عاسی نے کہا میڈیا لوگوں تک اسلام بارے آگاہی پھیلانے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ ان کی ہمشہ کوشش تھی کہ وہ اپنے کام کے ذریعے اپنی زند گی اور آخرت کے ساتھ لوگوں کے لئے کچھ اچھا کر جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ان کو ایمان کے راستے میں گامزن کیا ہے اور ان وہ بطور ہدایت کار اپنے اس مقصد کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر اسلام پر مبنی فلم بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ اداکار کا ڈرامہ ’’الف‘‘ شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :