زندگی میں خود کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے ، ہاجرہ یامین

منگل 18 فروری 2020 15:11

زندگی میں خود کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے ، ہاجرہ یامین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہا کہ زندگی میں خود کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جیسے بڑے ہوتے ہیں توہمیں زندگی میں کچھ فیصلے بروقت نہ لینے پر بہت افسوس ہوتا ہے اور اس وقت سوائے پچھتاوے کے ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا ہے ، جو زند گی کا بدترین احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک خود کے بارے میںآگاہی کی بہت اہمیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں اپنی زندگی بارے لئے فیصلوں پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیںجسے بہت سراہا جارہا ہے۔