ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

منگل 18 فروری 2020 15:15

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی کورونا وائرس کے بڑی عالمی کمپنیوں پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 329.44 پوائنٹ (1.40 فیصد ) گرکر 23193.80 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 22.06 پوائنٹ (1.31 فیصد ) کمی کے ساتھ 1665.71 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 378.41 پوائنٹ کمی کے ساتھ 27581.19 پوائنٹ رہا۔