پاکستان کارعد2کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل 600 کلومیٹر تک فضاء سے زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ آئی ایس پی آر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 14:55

پاکستان کارعد2کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشن ) کی  جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ پاکستان  فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل ر عددوئم بنانے میں کامیاب ہو گیا  ۔

بتایا گیا ہے کہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔رعد2 میزائل نظام رہنمائی اور نیویکگیشن کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل نظام اہداف کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری مہارت کیسا تھ ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کروز عدر 2میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

میزائل کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی مبارکباد پیش کی۔ ڈی جی تذویر اتی پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجزیہ دکھایا۔
اس سے قبل پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاری کے تمام امور کی جانچ ہے۔تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز،چئیرمین نیسکام اور دیگر سینئئر افسران بھی موجود تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی۔