پاکستانی شہروں اور سڑکوں نے بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو اپنا مداح بنا لیا

موٹروے پر سفر کرتے ہوئے مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں، بھارتی اداکار

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 14:58

پاکستانی شہروں اور سڑکوں نے بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) معروف بھارتی اداکار اور گلوکارگپی گریوال کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے تھے ۔پاکستان کے دورے پر انہوں نے اپنے آبائی گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے بزرگ 1947 سے پہلے رہتے تھے۔پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے شہروں اور سڑکو ں نے بھارتی گلوکار کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔ گپی گریوال نے دورے کاآغاز ننکانہ صاحب میں موجود گرودوارے سے کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔پاکستان کے بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے گپی گریوال نے بتایا کہ انہیں پاکستان کیسا لگا۔ بات کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے آبائی گاؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا پسماندہ علاقہ تھا، لیکن جب میں لاہور اور اسلام آباد گیا، وہاں کی سڑکیں اور ماحول دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

بھارتی گلوکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جیسا پاکستان کے بارے میں لوگوں کو بتایا جاتا ہے، پاکستان ویسا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں جیسا بتایا گیا تھا، ویسا بالکل نہیں ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ موٹروے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں آج تک ایسی سڑکیں نہیں دیکھیں جہاں کسی قسم کا کوئی ر ش نہیں ہے۔

گپی گریوال نے اپنے پاکستان دورے میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ان کی خوب مہمان نوازی کی گئی۔ پاکستان سے جانے کے بعد مختلف انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکار اور گلوکار نے پاکستان کی تعریف ہی کی ہے۔ اس انٹرویو میں بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکیں اور شہر دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے میں کینیڈا میں گھوم رہا ہوں۔