مکّہ مکرمہ کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی
آتش زدگی کے باعث اپارٹمنٹ میں محصور 9 افراد کو بچا لیا گیا
محمد عرفان منگل 18 فروری 2020 15:51
(جاری ہے)
شہری دفاع محکمہ کے مطابق ریاض کے کنگ فہد روڈ پر ایک ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی تھیں۔
اس آگ عمارت کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش زدگی کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ہی جدہ کے مصروف کاروباری علاقے العزیزیہ میں بھی ایک الیکٹرک مارکیٹ کی ایک دُکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث دُکاندار اور سامان خریدنے آنے افراد بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ الیکٹرک اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے مشہور مارکیٹ’سوق الغراب‘ العزیزیہ کے علاقے کی شارع بلدیہ پر واقع ہے۔ جہاں گزشتہ روز سوا تین بجے سہ پہر کو اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔ آگ بُجھانے کے مستعد عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے مکمل طور پر بُجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ آخر کار کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بظاہر یہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.