ایس ایس بی قائد اعظم کپ 21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے کراچی میں منعقد ہوگی

منگل 18 فروری 2020 16:48

ایس ایس بی قائد اعظم کپ 21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے کراچی میں ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ایس ایس بی قائد اعظم کپ 21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری سے کراچی میں منعقد ہوگی۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس و یوتھ آفیئر حکومت سندھ کے تعاون سے ایس ایس بی قائد اعظم کپ 21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 29 فروری 2020 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری پر منعقد ہوگی۔

جس میں الحاق شدہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹس کے کراٹیکا حصہ لیں گی 29 فروری دوپہر 2 بجے تمام ٹیموں کی آمد ہوگی۔ وزن، ڈرازنگ، منیجرز میٹنگ کے بعد شام 5 بجے چمپئن شپ میں مقابلوں کا آغاز ہوگا، بوائز مقابلے انفرادی کمیتے 50kg، 45kg، 40kg، 60kg، 55kg، 75kg، 67kg اور 75 پلس کلو گرام، انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سینسی عبدالحمید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایس بی قائد اعظم کپ21 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 2020 ورلڈکراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی۔

چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سینسی عبد الرحیم، کوارڈینٹر محمد معین ڈھیڈھی اور ناصر میمن ہوں گے جبکہ ریفریز، ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض واصف علی ، مبشر حسن ، نعیم الرحمن، کرامت اللہ، سید شاہ نور حسین، سید شاہ فیصل، لیاقت علی اور شہباز خان ہوں گے۔ سینسی عبدالحمید نے بتایا کہ چمپئن شپ کا فائنل یکم مارچ کو کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار اختتامی تقریب میں کراٹیکاز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔